• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماہنی، ہری پور کھمباہ میں قتل ہو نیوالا شخص آبائی گائوں میں سپردخاک

سماہنی (نمائندہ جنگ) ہری پور کھمباہ میں گزشتہ روز قتل ہونے والے عبدالمجید کو آبائی  گائوں میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات  کے مطابق ملزم   رفیق   نے فائرنگ  کر کے عبدالمجید کو قتل  کر دیا واقعہ کے بعد ملزم کے ہی بھائی محمد حنیف نے اس جرم کی پاداش میں غصہ میں آکر ملزم محمد رفیق کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے اسکا جبڑا ٹوٹ گیا اور دوران جھگڑا حفیظ ومحمد حنیف بھی زخمی ہو گئے۔گزشتہ روز کے واقعہ میں ملزم پارٹی کے تین افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ،مرکزی ملزم محمد رفیق کو اس کا جبڑا ٹوٹ جانے کی وجہ سے نازک حالت کے باعث اسلام آباد ریفر کر دیا گیا  جبکہ دو افراد محمد حفیظ ومحمد حنیف کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مرکزی  ملزم کی صحت یابی کے بعد گرفتاری اور پولیس تفتیش کے بعد ہی حقیقی صورتحال سامنے آئے گی ۔
تازہ ترین