• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس رینکنگ:ٹاپ 10کھلاڑیوں کی پوزیشن برقرار

پیرس(نیوز ڈیسک) اے ٹی پی کی جانب سے مردوں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی گئی، ٹاپ 10کی فہرست میں کوئی رد و بدل دیکھنے میں نہیں آیا، سربیئن سٹار نووک جوکووک 14040پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں ان کے بعد برطانوی اینڈی مرے 9345پوائنٹس لے کر براجمان ہیں۔ تیسرا نمبر6365پوائنٹس کے ساتھ سوئس اسٹینسلس واورنیکا نے سنبھالا۔ چوتھی سے 11ویں پوزیشنز پر پہلے کی طرح بالترتیب رافیل نڈال، کائی نیشکوری، میلوس رائونک، روجرفیڈرر، گیل مونفلر، ٹوماس بریڈ یچ، ڈومنیک تھیم اور مارن کلک براجمان ہیں، ڈیوڈ فیررایک درجے ترقی کرتے ہوئے 12ویں درجے پر آگئے۔، تنزلی کے بعد جو ویلفریڈ سونگا کو ان کی جگہ 13ویں نمبر پر آنا پڑا، ڈیوڈ گوفن اور نک کریگوئس اپنی سابقہ پوزیشن 14 اور 15ویں نمبر پر برقرار ہیں، لوکاس پائولی دوسیڑھیاں پھلانگتے ہوئے 16ویں نمبر پر آموجود ہوئے۔ روبرٹوبوٹسٹا کو ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے 17ویں درجے پر آنا پڑا، رچرٖڈ گیسکوئٹ بھی 17سے 18ویں نمبر پر آئے، پابلو کیواس کا 19 واں نمبر ہے، آئیوو کا رلووک پہلے کی طرح ٹاپ 20کے آخری شریک ہیں، دریں اثنا ڈبلیوٹی اے نے خواتین سنگلز کی بھی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی، 17ویں نمبر تک پلیئرز اپنی سابقہ پوزیشنز پر ہی جلوہ افروز ہیں۔ اینجلیک کیربر نے 8730پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر پایا، سابقہ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز 7050سےلے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، گاربین مگروزانے 8530کے ساتھ تیسری پوزیشن کو جلا بخشی چوتھے پراگنیسکا ریڈوانسکا، پانچویں پر سیمونا ہالیپ، چھٹے پر کیرولینا پلسکووا، ساتھوں پروینس ولیمز، آٹھویں پرکارلا سواریزنیووارو نویں پر میڈیسن کیز اور دسویں نمبر پر سیوٹلانا کزنٹسو وا موجود رہیں ۔ اس کے بعد 11سے 17ویں پوزیشنز تک بالترتیب وکٹوریا آذرنیکا، ڈومینکا سبلکووا، جوہاناکونٹا، ٹیمیاہیسنز کی، روبریٹاونسی، پیٹرا کیوٹووا اور اناستاسیا پاولچینکو نے قدم جمائے ہوئے ہیں، الینا سویٹولینا نے دو درجے کی بہتری حاصل کرتے ہوئے 18ویں پوزیشن پر قبضہ کیا۔ سمانتھا اسٹوسر کو ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 19ویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ لینا ویسنینا بھی ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے 20ویں نمبر پر آئیں۔
تازہ ترین