اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم آفس سے اعلان کیا گیاہے کہ مردان کی ضلعی کو رٹس کے بم دھماکوں میں ملوث پانچ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں دو ستمبر کو 14 بے گناہ افراد شہید ہو گئے تھے۔تحقیقات کے نتیجے میں دہشت گردی کے مزید چار منصو بوں کا پتہ لگا یا گیا اور انہیں نا کام بنا یا گیا۔وزیر اعظم نے پر یمئر انٹیلی جنس ایجنسی کی محنت اور اعلیٰ کار کردگی کو سر اہتے ہوئے اس کا میابی پر انہیں مبار کباد دی ۔