بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ اسلحے میں خودکش جیکٹ، اڑتالیس بم، دو سب مشین گنیں اور تین بارودی سرنگیں شامل ہیں۔
ترجمان ایف سی کے مطابق اسلحہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے ایک مکان میں چھپا رکھا تھا اور تخریب کاری کے لیے دیگر شہروں میں منتقل کیا جانا تھا۔