سانگھڑ (نامہ نگار) ضلع سانگھڑ میں ڈاکوئوں کے خلاف جاری پولیس کی خصوصی مہم کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ آٹھ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گیے ڈاکوئوں کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ سمع اللہ سومرو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ بیس روز سے ضلع سانگھڑ میں ڈاکوئوں اور دیگر جرئم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اس دوران منگلی پولیس کی حد میں ایک ڈاکو منو بھیل کو ہلاک کردیا گیا اسکے قبضے سے ایک رائفل اور گولیاں برآمد کرلی گیں جبکہ تھانہ جام نواز علی سنجھورو اور پیرومل کی حدود سے آٹھ ڈاکو پولیس مقابلوں کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے گیے ڈاکوئوں کے قبضے سے ایک کار بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ تمام ڈاکو عرصہ دس سال سے پولیس کو مطلوب تھے سانگھڑ پولیس نے اس دوران آٹھ اشتہاری ملزمان اور چودہ مفرور ملزمان بھی گرفتار کیے ہیں۔ منشیات کے خلاف بائیس کیس رجسٹرڈ ہوئے اوربائیس ملزمان گرفتار کیے گیے۔ پولیس نے اس دوران اسلحہ کےبیس کیس درج کرکے بیس ملزمان کو حراست میں لیا اورایک سیون ایم ایم رائفل و چار ریپیٹر برآمد کیے گٹکا فروشی کے الزام میں گیارہ ملزمان کو گرفتار کرکے گٹکے کی دس ہزار پڑیاں برآمد کی گیں۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے ساڑھے تین کلو چرس اور دیسی شراب ہزار بوتلیں برآمد کرلی گئیں جبکہ شراب تیار کرنے والی بھٹیوں کو مسمار کردیا گیا پولیس نے جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر چھتیس جواریوں کو بھی گرفتار کیا۔