مردان ( نامہ نگار ) بجلی کا کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ مردان کے نواحی گائوں محب بانڈہ میں ایک نوجوان ہلال ولد لاجبر گھر میں پنکھا ٹھیک کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا دوسرا واقعہ شمشاد آباد طورو میں پیش آیا جہاں سات سال کی بچی حفصہ ولد جان محمد بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلی گئی۔بتایا گیا ہے کہ گھر کے کچن میں بجلی کے تار سے اس کا ہاتھ لگ گیا اور وہ بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے دم توڑ گئی۔