امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے بھرپور ساتھ دے کر گیند حکومت کی کورٹ میں پھینک دی ہے۔
سراج الحق نے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب حکومت کا امتحان ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو کس طرح کشمیر کی آزادی کے لیے استعمال کرتی ہے،حکومت کشمیر کی آزادی کے لیے ریاستی پالیسی بنائے۔