پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج طے ہوا ہے کہ بھارت کی طرف سے پانی روکنے کے فیصلے کو جارحیت تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اجلاس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان کی سلامتی پر جارحیت کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ متحد اور ایک ہیں۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کی صورتحال کو کسی صورت جوڑ نہیں سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پاناما اسیکنڈل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔