ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ٹراماسنٹر ڈی جی خان کے انچارج ڈاکٹر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 17اکتوبرکو عدالت میں وضاحت پیش کرنے کےلئےطلب کرلیاہے۔فاضل عدالت نے یہ احکامات جام پورکے محمد یونس کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں دئیے ہیں جس میں تھانہ محمدپورمیں درج مقدمہ میں زخمی کو آنے والے زخموں کی نشاندہی کے لئے عدالت نے رپورٹ طلب کی تھی،گزشتہ روز سماعت پر پولیس نے عدالت میں بتایا کہ زخمی کو مذکورہ سنٹر میں پیش کیا گیا تھا لیکن اب تک رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہےجس پر عدالت نے ڈاکٹرزبیر کونوٹس جاری کیا ۔