گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں موٹروں کی بجلی بحال نہ ہو نے سےشہریوں کو پانی کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے، واپڈا نے عدم ادائیگی بل پر ٹی ایم اے کی 30موٹروں کے کنکشن کاٹ دئیے تھے، جس پر شہریوں کو پانی کی سپلائی بندہوگئی تھی، واپڈا اور ٹی ایم اے حکام کے درمیان چلنے والی رسہ کشی نے شہریوں کو محرم الحرام میں کربلا کے میدان میں پہنچا دیا، ٹی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بلوں کی ادائیگی کیلئے 80 لاکھ کا چیک دے دیا ہے جبکہ واپڈا نے چیک وصول کرنے سے انکار کردیا۔ کرتے ہوئے نقد ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے،