گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں شہری نقدی ،موبائل فون اور زیورات سےمحروم ہوگئے، جناح روڈ کے علاقہ گلزار کالونی کے تاجر شیخ ابراراحمد 3لاکھ روپے لیکرگھرجارہا تھا کہ گھرکے دروازے پر3ڈاکو نے روک کر رقم لوٹ کرفرارہوگئے ،کنگنی والا کے اظہرمحمودد کوگرین ویلی کے قریب 2موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے روک کر 15ہزارروپےاورانگوٹھی چھین لی، ونیہ والا کے شہبازجگنہ قبرستان کے قریب جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے محمد شہباز اورشاہد عمران کو روک کرشہباز احمد سے5ہزار جبکہ شاہد عمران سے 23ہزار روپے اورموبائل فون چھین کرفرارہو گئے، زاہد کالونی کے نوجوان غلام المصطفیٰ سے2ڈاکوؤں نے 11800 روپے اورموبائل فون لوٹ لیا دھلے کے عمران احمد نے موٹرسائیکل گھرکے باہرکھڑی کی جسے چور لیکر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔