نیویارک ( جنگ نیوز) روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا سزا میں کمی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کے خوشگوار ترین دنوں میں سے ایک ہے، ٹینس کی دنیا میں واپسی کی انتہائی شدت سے منتظر ہیں۔ مجھے ٹینس سے جنون کی حد تک لگائو ہے اور میں اسے کھو چکی تھی۔پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن اور سابقیہ عالمی نمبر ایک روسی کھلاڑی کا رواں سال جنوری میں ہونے والے آسٹریلین اوپن کے دوران ممنوعہ دوا میلڈونیم کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عالمی ٹینس فیڈریشن نے ان پر دو سال کی پابندی عائد کردی تھی۔ شراپووا نے اس ممنوع دوا کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے 10 سال سے وہ میلڈونیم کا استعمال کرتی رہی ہیں اور اپنی غلطی پر مداحوں سے معافی مانگی تھی۔