سرگودھا( نمائندہ جنگ)ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ شہزادانوراورتحصیل صدررائے حسن رضابھٹی نے تحصیل صدر کی رہائش گاہ پر یوتھ ونگ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سا بق صدر پرویز مشرف کابیان پاکستان کے ماحول اورجمہوریت سے مطا بقت نہیں رکھتا۔ پوری قو م اورمحب وطن جمہوری قوتوں نے مشرف کے غیر سنجید ہ بیان کو مستردکردیا ہے ۔