سرگودھا (نمائندہ جنگ) شہراور گردونواح میں محرم الحرام کی مجالس اور عزاء داری کے پروگرام شروع ہوتے ہی سکیورٹی کے انتظامات کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ مجالس اور عزاء داری کے ذمہ داران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے پروگرامز کے دوران سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے بھرپور تعاون کریں اور کوئی بھی شخص نیاز وغیرہ لیکر آئے اسے چیک کئے بغیر تقسیم نہ کرنے دیا جائے ۔