• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی طاہر قتل کیس کے 2ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے راولپنڈی منتقل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جماعت  اسلامی کے راہ نما حاجی طاہرکے  قتل کیس  میں ملوث 2ملزموں کو انٹرپول کے ذریعے   دبئی سے گرفتارکرکے راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق 20اکتوبر 2014میں  تھانہ وارث خان کے علاقہ  گلاس فیکٹری میں قتل ہونے والے حاجی طاہرکے مقدمہ میں ملوث ملزموں  زبیراعجاز اورنویدخان کی  گرفتاری کے لئے راولپنڈی پولیس نے ریڈوارنٹ حاصل کرکے   انٹرپول سے رابطہ کیاتھا  جس پردونوں ملزموں کودبئی سے گرفتارکرکے انٹرپول حکام بدھ  کی رات فلائٹ نمبر  پی کے 212کے ذریعے بے نظیربھٹوانٹرنیشنل  ائرپورٹ پہنچے  جہاں انہوں نے مذکورہ دونوں ملزموں کوایف آئی اے امیگریشن عملے کے حوالے کیا ۔ائرپورٹ پرملزموں کے امیگریشن  مکمل کرنے کے بعدانہیں تھانہ وارث خان کے  تفتیشی افسرسب انسپکٹررسالت حسین کے حوالے کردیاگیا  ۔یادرہے کہ اسی مقدمہ میں مطلوب ایک ملزم  عمیراعجازکورواں سال 16مئی  کوانٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتارکرکے  راولپنڈی لایاگیا تھا۔سب انسپکٹررسالت حسین نے بتایاکہ  اس مقدمہ میں مطلوب ایک ملزم نصیرعرف نصیرابھی پولیس کی حراست میں  ہے جس کا اس وقت جسمانی ریمانڈ چل رہاہے۔
تازہ ترین