گجرات (نمائندہ جنگ) نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کر کے بیوہ خاتون کو قتل اور ملازمہ کو زخمی کر دیا،صدر گجرات کے علاقہ معین الدین پور سیداں میں نامعلوم افراد نے گھر گھس کر چھریوں کے وار کر کے 60سالہ بیوہ خاتون شمیم اختر کو قتل کر دیا جبکہ گونگی بہری ملازمہ مصباح جعفری کو زخمی کر دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتولہ کے دیور سید شبیر عباس کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔