• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ جلسے کے بعد شاہ محمود قریشی (ڈمی) کارکنوں کا شکریہ ادا کرنے آج ”خبرناک“ پہنچیں گے!!

کراچی (جنگ نیوز) رائیونڈ جلسے کے بعد جمعرات کو شاہ محمود قریشی (ڈمی) کارکنوں کا شکریہ ادا کرنے خصوصی طور پر ”خبرناک“ پہنچے، جہاں اُنہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھوک ختم کرنے کیلئے دھرنے دے رہے ہیں لہٰذا جسے روٹی نہیں ملتی وہ ہمارے دھرنے میں آ جائے۔ ایک سوال پر شاہ محمود قریشی (ڈمی) کا کہنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر نہیں ہمارے دھرنوں میں بنتے ہیں۔ یہ جواب سن کر پروگرام کی میزبان عائشہ جہانزیب بھی حیرت زدہ رہ گئیں۔ شاہ محمود(ڈمی) کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کا میلہ میں نے ہی سجایا تھا مگر جہازوں پر جھولے لینے والوں نے اُسے لوٹ لیا۔ عائشہ نے پوچھا کہ ”دھرنے میں خان صاحب نے مودی کو کیوں نہیں لتاڑا؟۔“۔ اس سوال کا شاہ محمود قریشی (ڈمی) نے کس انداز میں جواب دیا اس کا خلاصہ پروگرام دیکھنے کے بعد ہوگا۔ مغربی روٹ سے کھابے اور محبتیں بڑھیں گی۔ ہندسوں کے پنڈت نعیم سیالکوٹی کے سامنے ہوئے بے بس۔ ساجد بھائی کا چیلنج۔ حالات حاضرہ اور طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ ناظرین رات 11 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔ 
تازہ ترین