• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اجلاس میں پچاس نکاتی ایجنڈے کی منظوری متوقع

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ بورڈ کا اجلاس (آج) جمعہ کو بورڈ روم میں ہو گا جس میں ترقیاتی کاموں ، رہائشی و کمرشل نقشوں سمیت پچاس نکاتی ایجنڈے کی منظوری متوقع ہے، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق  صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر سید حسن رضا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں واپڈا کے ساتھ بقایا جات کی سیٹلمنٹ کے بعد واپڈا کو پے منٹ شیڈول کی منظوری بھی متوقع ہے، اجلاس میں ملازمین کے میڈیکل بلوں ، شاپس ٹرانسفر کیسز ، کمپوزیشن  اور اکائونٹس کے معاملات کی منظوری دی جائے گی۔
تازہ ترین