ژوب(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماغسان رحیم مندوخیل نے کہا ہے کہ سول ہسپتال ژوب میں 9 اکتوبر کو ہیپاٹائٹس کی ویکسین کروائی جائے گی کیونکہ علاقے میں ہیپاٹائٹس نے وبا کی شکل اختیار کر لی ہے۔اگراس وباء کو کنٹرول نہیں کیا گیا اور یہاں کے لوگوں کو ویکسین نہیں کی گئی تو زیادہ لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ہیپاٹائٹس بہت جلدپھیلنےوالی بیماری ہے اور روزمرّہ استعمال کی چیزوںسے بھی پھیل سکتی ہے۔انہوں نے ڈاکٹر اسماعیل میروانی ژوب کے ڈی ایچ او اور ایم ایس کا شکریہ ادا کیا ہے۔