گجرات (نمائندہ جنگ) کیبل آپریٹرز غیر ملکی ثقافتی یلغار کی روک تھام کیلئے بھارتی ڈرامے اور فلمیں نہ چلائیں، موجودہ حالات میں عوام اور مسلح ا فواج کا مورال بلند رکھنے کیلئے پروگرام نشر کئے جائیں، نیم حکیم اور عطائی ڈاکٹر عوام میں بیماریاں بانٹتے ہیں انکے اشتہارات چلانے سے گریز کیا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔