اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 2018میں مکمل ہو جائے گا اور تربیلا پاور کا چوتھا توسیع پروجیکٹ آئندہ برس مکمل کر لیا جائیگا چیئرمین واپڈا نے جمعہ کو وزیر خزانہ سے ملاقات کی ، انہوں نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر ہونیوالی پیش رفت سے بھی وزیر خزانہ کو آگاہ کیا ،وزیر خزانہ نے چیئرمین واپڈا کو یقین دہانی کرا ئی کہ ہائیڈرو پاور پرو جیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے حکومت ہر ممکن مد دکرے گی۔ دریں اثناءحفاظتی ٹیکو ں کے پروگرام کیلئے ویکسین کی بروقت خریداری کو یقینی بنانے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکو ں کے پروگرام کیلئے ویکسین کی بروقت خریداری کو یقینی بنایا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ایکنک کے فیصلے کے مطابق ویکسین کی خریداری کیلئے امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی، سیکرٹری صحت، ریگولیشن ایوب شیخ نے بریفنگ دی۔