سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے امدادی رقوم کی چیک تقسیم کئے گئے ۔ رکن صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے 20 افراد میں امدادی رقوم کی چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اولین مقصد ہے کہ لوگوں کی امداد کرکے ان کو خود کفالت کی منزل کی جانب گامزن کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ باعزت زندگی بسر کر سکیں۔