سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) باغ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کم سن بچی شدید جھلس گئی۔ سیالکوٹ ماڈل ٹاون کے رہائشی تبسم اپنی دو سالہ پوتی زویا کے ساتھ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں قائم پارک میں تفریح کے سلسلہ میں گئے جہاں زویا مختلف جھولوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اچانک نظروں سے اوجھل ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سلائیڈ کے سامنے باغ مالی نے گڑھا کھود رکھا تھا جہاں وہ درختوں کے پتے جلاتا تھا۔ جھولا لیتے ہوئے بچی اس گڑھے میں گر گئی تھی جس پر مالی آگ لگائی ہوئی تھی ۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر اس کا دادا تبسم اور وہاں موجود لوگوں نے ملکر زخمی بچی کو گڑھے سے نکا ل لیا جسے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نامناسب طبی سہولیات اور کم سن کی تشویشناک حالت پیش نظر سی ایم ایچ ہسپتال کھاریاں منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچی کا50فیصد سے زائد جسم حصہ جھلس گیا ہے۔