• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سے ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل وابستہ ہے، پنجاب چائنا راہداری ہرگز قبول نہیں ،امیرحیدر

مردان ( نمائندہ جنگ) اے این پی کے صوبائی صدراورسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ سی پیک سے ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل وابستہ ہے اور پاک چائناراہداری کے نام پر ہمیں پنجاب چائنا راہداری ہرگز منظورنہیں ، صوبہ سیاسی ،انتظامی اور مالی بحران کا شکارہے ۔باچاخان کے پیروکار عدم تشدد کے پیروکار ہیں  اگر اس خطے پر جنگ مسلط کی گئی تو دھرتی ماں کے لئے خدائی خدمت گاروںکا بچہ بچہ میدان میں ہوگا ، وہ غلہ ڈھیر میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس میں پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر عیسیٰ خان ،غلام نبی ،نورشاد خان اورجے یو آئی کے یعقوب خان اور محمد صدیق نے اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر اے این پی کے  ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان ،نائب صدر عباس ثانی ،یوسی غلہ ڈھیر کے صدر امدادخان جنرل سیکرٹری عمران خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔امیر حید ر  ہوتی  نے کہاکہ پنجاب کی سرزمین پر سیاسی ڈرامہ ہورہاہے عمران خان وزیراعظم بننے کے لئے بے تا ب ہیں تو نواز شریف  چوتھی مرتبہ اقتدار میں آنے  کے خوابوں میں گم ہیں  انھوں نے کہاکہ اس وقت ملک کی بقاءاور سلامتی کامسئلہ ہے پاکستان اورافغانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کے حامی ہیں اس وقت دونوں طرف پختون کا خون بہہ رہاہے حالات کا تقاضاہے کہ ہم باہمی چپقلش ختم کرکے غربت ،جہالت کے خاتمے  اور امن کے قیام کے لئے مل کر جدوجہد کریں دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کی فضا ہو اوراس کے لئے اے این پی اپنا کردار اداکرنے کے لئے تیارہے انہوں نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہاکہ کپتان دوغلی پالیسی کا شکارہیں  ایک طرف وزیراعظم نوازشریف کے  زیر صدارت  نیشنل سیکورٹی اوراے پی سی اجلاس میں ان کے نمائندے شرکت کی اور اگلے دن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کپتان کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان تحت اسلام آباد کے چکر میں آئے روز دھرنے دے رہے ہیں لیکن گذشتہ ساڑھے تین سالوں  میں انھوں نے نہ تو خیبرپختون خوا کے مسائل پر  دھرنادیا اورنہ ہی کوئی بات کی انہوںنے کہاکہ وقت آگیاہے کہ پختون سرخ جھنڈے تلے اکٹھے ہوں۔
تازہ ترین