گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنی اتحادکونسل نے بھارتی جارحیت اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا،علمائے کرام صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمداکبرنقشبندی ،ڈویثرنل صدرالحاج سرفراز احمد تارڑ ،مفتی غلام نبی جماعتی ،پیرسید فداحسین شاہ ،پیرمحمداشرشاکر ،حافظ محمدمنشاء قادری، قاری غلام سرورحیدری، قاری محمداعظم چشتی،قاری امتیاز احمدسلطانی،قاری احسان اللہ رضوی، مفتی محمد رمضان جامی، علامہ محمد عمر صدیقی، صاحبزادہ محمد عثمان صدیقی اور دیگر نے جمعہ کے اجتماعات میں کشمیریوں پر مظالم پاکستان کیخلاف جارحیت پر بھارت کی شدید مذمت کی گئی۔