گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)غیرمعیاری گیس سلنڈروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ اے سی صدر ایڈمنسٹریٹر کھیالی ٹاؤن نورش صباء اور ٹی ایم او احمد کمال کے احکامات پر مزید سامان ری فلنگ، دو خطرناک مشینیں قبضہ میں لے لیں، غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں ، فیکٹری عبدالرشید سیل کر دی گئی ۔ کھیالی میں زبیر بٹ دکاندار کی ایک اور خرم دکاندار کی ایک ری فلنگ مشین قبضہ میں لے کر ضبط کر لی گئیں، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ دریں اثناء بم سے زیادہ خطرناک ایل پی جی گیس بھرائی کرنے والی 9ضبط شدہ مشینیں قبضہ میں لے لی گئیں ۔