کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)لورالائی ضلعی انتظامیہ کے امتحانی عملے کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کانوٹس لیا جائے ان خیالات کااظہار بی پی ایل اے کے مرکزی صدر پروفیسر محمد سعید مندوخیل جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد اقبال سمالانی پروفیسر امداد بلوچ پروفیسر عابد کاکڑ پروفیسر محمد بخش لانگو پروفیسر نصر اللہ کاکڑ پروفسیر امجد حسین پروفیسر سید شیر محمد پروفیسر منصور بلوچ پروفیسر ممتاز احمد پروفیس یوسف کبزئی پروفیسر ادریس جعفر اور پروفیسر ریاض کھوسہ نے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بی اے،بی ایس سی امتحانات لورالائی کالج سینٹر میں انتظامی افسر نے مبینہ طور پر امتحانی عملے کو دھمکی دی بی پی ایل اے ہر ضلع کی انتظامیہ کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ قانون کی دھجیاں اڑانے کی بجائے امن وامان کی صورت حال پر توجہ دیں بی پی ایل اے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کریں۔