• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، گاڑی سے برآمد لاشوں کا معمہ حل،لڑکے اور لڑکی نے محبت میں ناکامی پر خود کشی کی

راولپنڈی (آن لائن ) راولپنڈی میں گھر کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہونیوالی لاشوں کا معمہ حل ہو گیا ، لڑکے اور لڑکی نے محبت میں ناکامی پر زہر کھا کر خود کشی کی، آمنہ اورتیمور کے معدے سے حاصل ہونے والے نمونے فرانزک لیب بھجوادئیے گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روزراولپنڈی میں یونیورسٹی کے طالب علم 27 سالہ تیموراور 25 سالہ آمنہ کی موت کا معمہ حل ہوگیا، دونوں نے زہرکھا کراپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اورشادی کے خواہشمند تھے تاہم دونوں کے گھر والے شادی کے لئے رضامند نہیں تھے، ان دونوں کی منگنیاں بھی دوسرے خاندانوں کردی گئیں تھیں جس کے بعد تیموراورآمنہ نے دلبرداشتہ ہوکرگزشتہ روزاپنی اپنی زندگیوں کا خاتمہ گاڑی میں خود کوبند کرکے زہرکھا کرکیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے اطلاع ملتے ہی لاشوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا۔
تازہ ترین