لیہ(نمائندہ جنگ)لیہ سے گرفتار بھارتی خاتون کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیاتفصیل کے مطابق 2011ء میں انڈین خاتون پریتماسہوچوک اعظم کے رہائشی اوڈ راجپوت کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آگئی لیکن محبت کی شادی کامیاب نہ ہو سکی پریتما سہو نے طلاق حاصل کرلینے کے بعد چوبارہ کے رہائشی آفتاب گوندل سے شادی کر لی اور اسلام بھی قبول کر لیا اور اپنا نام مریم رکھ لیا ویزا کی میعاد ختم ہونے پر تھانہ چوبارہ نے مقدمہ نمبر 337/16زیر دفعہ 14فاررنرزایکٹ 1946درج کر لیا گیا آخری اطلاع کے مطابق پریتماسہو عرف مریم کو علاقہ مجسٹریٹ کے روبروپیش کیا گیا جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے پریتما عرف مریم کو جوڈیشنل ریمانڈپر جیل بھیج دیا ہے ۔