• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں میں کرپشن کیوجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا ، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا ہے ،بے پناہ وسائل کی موجودگی میں ملک پر قرضوں کا بوجھ لاد دیا گیا ہے ۔وزیر خزانہ کو ایشیا ءکے کامیاب ترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ اس لئے دیا گیا کہ انہوں نے ملک پر سودی قرضوں کا کوہ ہمالیہ کھڑا کردیا ہے ۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمہ تک ایوانوںاورچوکوں ، چوراہوں میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں منعقدہ پاکستان انجینئرنگ فورم کے سینٹرل ایگزیٹوبورڈ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سی پیک پر حکومتی سرگرمیوں نے شکوک و شبہات پیدا کئے ،حکومت کے زبانی دعوے اور عملی اقدامات میں کوئی مطابقت نہیں، حکمران کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں میں سے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ احتساب سے بچ جائے گا تو اسے خود فریبی سے نکل آنا چاہئے ،عوام کرپٹ اور بدیانت حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے عام آدمی کی خوشیاں چھین لی ہیں اور ملک کو سودی قرضوں میں جکڑ کر عوام کو یہود و نصاری ٰ کا غلام بنا دیا ہے۔   
تازہ ترین