گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ)اسلامی جمعیت طلبہ ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام طلبہ کے مسائل اور عزم ہمارا پاکستان کے عنوان سے ریلی نکالی گئی جس میں مختلف یونیورسٹیوں ،کالجز کے طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر زون پی پی98 جماعت اسلامی سلیم بٹ ،ڈویژن ناظم عتیق الرحمان اور ضلعی صدر سرمد اعوان نے کہا کہ طلبا ء پاکستان اور امت مسلمہ کا مستقبل ہیں جس میں انہوں نے یکساں نظام تعلیم ،تعلیمی کرپشن کے خاتمہ اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کوحل کرنے کا مطالبہ کیا۔