راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے گزشتہ روزامتحان انٹرمیڈیٹ پارٹI-(سالانہ)2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف کے مطابق44623امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 43698 امیدوار شامل امتحان ہوئے، ان میں سے 17510 کامیاب ہوئے، اس طرح کامیابی کا تناسب 40.07رہا۔ 26178امیدوا امتحان میں فیل ہوئے جبکہ 882امیدواران غیر حاضر رہے۔ امتحان میں 26845طالبات اور 17778 طلباء شامل ہوئے جن میں سے54217ریگولر ا و ر 8362پرائیویٹ تھے۔