• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں پولیس ، فوج اور رینجرز کا فلیگ مارچ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی او اسرار عباسی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے 9اور 10محرم الحرام کے جلوسوں سے قبل پولیس ، فوج اور رینجرز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا جس کی قیادت ایس ایس پی آپریشن عرفان طارق نے کی ۔ پیرکی سہہ پہرہونے والے فلیگ مارچ میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس ، رینجرز اور راولپنڈی پولیس کی ایلیٹ فورس ، محافظ فورس ، سول ڈیفنس ایمبولینسزسمیت 35سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں نے حصہ لیا ۔ فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن نمبر 1راولپنڈی سے ہوا جوکچہری چوک سے مال روڈ کی جانب روانہ ہو کر چوہڑ چوک سے واپس فلیش مین ہوٹل سے جانب مریڑ چوک ، لیاقت باغ ، فوارہ چوک ، بانسانوالہ چوک ، جامع مسجد روڈ ، کوہاٹی بازار سے مری روڈ ، چاندنی چوک ، فوتھ روڈ ، بی بلاک ،چاولہ پٹرول پمپ ، چاندنی چوک سے واپس مری روڈ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن نمبر 1راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوا ۔فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو یہ باور کرانا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر دم متحرک ہیں۔
تازہ ترین