راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوسوں کو ٹریفک کے حوالے سے سکیورٹی فراہم کرنے کے لیئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔راولپنڈی میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دسویں محرم الحرام کو کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ڈی اے وی کالج چوک میں ٹریفک ڈائیورشن لگائی جائے گی۔ جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ چوک پہنچنے پر ڈی اے وی کالج چوک سے فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔اس حوالے سے قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ مشرق ہوٹل سٹی صدر روڈ پر بھی ڈائیورشن ہوگی ، ہوٹل سے آگے سوزوکیوں وغیرہ کو نہیں آنے دیا جائے گا۔وہاں سے ہی واپس صدر کی جانب موڑدیا جائے گاباقی ٹریفک کو مشرق ہوٹل سے موہن پورہ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا ۔جہاں سے آگے ٹریفک ناولٹی سینما چوک کی طرف جاکر براستہ گنجمنڈی روڈ پیرودھائی کی جانب جائے گی۔ ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،تمام ٹریفک کو واپس موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ ٹرانزٹ کیمپ صدر کی طرف آئیگی انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی سے آگے یوٹرن پر بھی ڈائیورشن لگائی جائے گی۔ جہاں سے ناولٹی سینما کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو گنجمنڈی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک براستہ گنجمنڈی روڈ،ڈھوک حسو پیرودھائی اور صدر کی طرف جائیگی شاہ اللہ دتہ روڈ پر بھی ڈائیورشن ہو گی ۔جہاں سے تمام ٹریفک کو واپس ڈھوک دلال،ٹی بی ہسپتال ،پیرودہائی اور اصغر مال سکیم چوک کی طرف روانہ کیا جائے گا۔روشن بیکری کے پاس ڈائیورشن ہوگی جہاں سے بنی چوک اور لنک روڈز کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو واپس بھجوا دیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک واپس بنی چوک سے براستہ سید پورروڈ ،سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی مری روڈ سے لیاقت باغ کی طر ف آئیگی۔ ہملٹن چوک میں بھی ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کسی قسم کی ٹریفک کو ڈنگی کھوئی اور بانسانوالہ چوک کی طرف نہیں جانے دیا گا تمام ٹریفک کو گنجمنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گابانسانوالہ چوک میں بھی ڈائیورشن ہوگی جہاں سے جامع مسجد روڈ پر کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائیگاتمام ٹریفک کو واپس پیرودھائی کی طرف واپس موڑ دیا جائیگا اس کے علاوہ پیر چوہا چوک میں ٹریفک ڈرائیوشن لگائی جائے گی جہاں سے قدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا تمام ٹریفک کو واپس اصغر مال سکیم چوک اور پیرودھائی روڈ کی ڈرائیورٹ کی جائے گا انہوں نے بتایا کہ سیٹلائیٹ ٹائون سے برآمد ہونے والے جلوس کے موقع پر امام بارگاہ یادِ گار حسینی کے دونوں اطراف، تھانہ نیوٹائون، نزد پنجاب بنک کالج آف کامرس، حیات ولی ہسپتال، عزیز نرسنگ ہوم، بنی چوک جانب کوہاٹی بازار، روشن بیکری، کالی ٹینکی، جہانگیر بالٹی مر غ، کالی ٹینکی چوک، اصغر مال کالج چوک بنی مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر ٹریفک کومتبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شہری یوم عاشور کے ٹریفک پلان اور متبادل راستوں سے متعلق جاننے کے لیے سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فیس بک پیچ city traffic police rwpاور ویب سائٹ www.ctprwp.gop.pkسے استفادہ کر سکتے ہیں۔