• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج، لاہور بورڈ 59.12، ساہیوال کے 52.67فیصد طلبہ کامیاب

لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،ساہیوال(خبر نگار،سٹاف رپورٹر ، نمائندگان  جنگ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ I سالانہ امتحانات 2016ء کے نتائج کاا علان کر دیا گیا۔ سالانہ امتحان میں 135069 امیدواران نے شرکت کی جن میں 77780 امیدوار کامیاب ہوئے ،یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 59.12 فی صد رہا ۔ پری میڈیکل میں 25958 امیدواران نے شرکت کی جن مین سے 18829 امیدواران کامیاب رہے جن میں کامیابی کا تناسب 73.95% رہا جبکہ پری انجینئرنگ میں 19585 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 13968 امیدواران کامیاب ٹھہرے اس طرح کامیابی کا تناسب 72.78% رہا جبکہ جنرل سائنس گروپ میں امیدوار 19653 نے شرکت کی جن میں 10452 میدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 54.27% رہا کامرس گروپ میں 18906 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 9982 امیدوان کامیاب ہوئے اس طرح ان کے درمیان کامیابی کا تناسب 54.3% رہا جبکہ آرٹس گروپ میں 50961 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 24549 امیدواران کامیاب ہوئے ان کے درمیان کامیابی کا تناسب 49.83% رہا ۔ چئیرمین لاہور بورڈچوہدری محمد اسماعیل نے اس موقع پر بورڈ افسران کو ہدایت کی کہ ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈز جلد از جلد ان کے پتوں پر ارسال کیے جائیں ۔   بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا ۔کنٹرولرامتحانات سید طاہر حسین جعفری کے مطابق کل 34ہزار 539طلبا وطالبات نے امتحان کیلئے اپلائی کیا ،جن میں سے 33ہزار323امیدواران نے امتحان میں حصہ لیا اور 17ہزار552امیدواران انٹرپارٹ ون میں کامیاب رہے ،اس طرح کامیاب طلبہ وطالبات کا تناسب 52.67فیصد رہا ۔  فیصل آباد بورڈ کی طرف سے امتحانات میں کل 76255 طلباء و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 40316 پاس جبکہ 35939 فیل ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.87 فیصد رہا۔  سرگودھا میں کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا ۔ بورڈ ترجمان کے مطابق امتحانات  میں 34295 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے20036 امید وار کامیاب قرار پائے  ۔ امیدوار اپنے نتائج بورڈز کی ویب سائٹ پر دیکھنے کے علاوہ اپنے موبائل فون سے ایس ا یم ایس کر کے بھی معلوم کر سکتے ہیں ۔نتائج
تازہ ترین