ملتان ( سٹاف رپورٹر )ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے سی پی احسن یونس کے ہمراہ 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کا معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظامات چیک کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی حکام بھی تھے۔ ڈی سی اور سی پی او نے ممتاز آباد، دولت گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں نکلنے والے ماتمی جلوسوں کی موقع پر کھڑے ہو کر نگرانی کی اور راستوںکو کلئیر کراتے رہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان میں سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی گئی ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ عملی طور پر ممکن بنایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تسلی بخش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کل یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے مثالی انتظامات برقرار رکھے جائیں گے۔