• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو پر پابندی بارے بل میں کاشتکاروں کی تجاویزپر ترامیم لائینگے، اسد قیصر

صوابی( نمائندہ جنگ)سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تمباکو پر پابندی لگانے کے حوالے سے پیش کر دہ بل کاشتکاران تمباکو کے نمائندوں کی تجاویز کی روشنی میں ترامیم کر کے پاس کرینگے کسی صورت کاشتکاران تمباکو کا استحصال نہیں ہونے دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے کاشتکار کوارڈنیشن کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری لیاقت یوسفزئی اور محمد علی ڈاگی وال پر مشتمل ایک بڑے وفد سے ملاقات اور زیدہ سٹی میں سیاسی و سماجی کارکن ظاہر محمد یوسفزئی کا خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے بنیادی مسائل اسمبلی فلور پر حل کرینگے تمباکو پر پابندی لگانے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس میں ترامیم لا کر اس بل کو پاس کیا جائیگا کاشتکاران تمباکو اس حوالے سے مطمئن رہے عوام کے حقوق پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ فارم سروسز سنٹر کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے کر اس کو سٹینڈ نگ کمیٹی کے حوالے کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پیہور ہائی لیول کنال کے توسیعی منصوبے میں وہ خود دلچسپی لے رہے تھے وفاقی بجٹ سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے اس کی باقاعدہ منظوری دی ہے ضلع صوابی میں یہ ایک بڑا توسیعی منصوبہ ہے اس سے سارے ضلع صوابی اور زمینداروں میں زبر دست انقلاب آجائیگا  ۔ اسد قیصر نے کہا کہ زیدہ اور دیگر علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کا تھا میں نے مختصر دور میں ترجیحی بنیادوں پر زیدہ ، مرغز ، ٹھنڈ کوئی ، کڈی ، ڈوڈھیر ، کوٹھا اور انبار سمیت تیرہ نئے فیڈرز بنائے جب کہ باجا اور چھوٹا لاہور میں گرڈ اسٹیشن بن رہا ہے ایک ہفتہ کے اندر زیدہ سٹی کو مزید بجلی کے ساتھ ٹرانسفارمرز دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ زیدہ میں کالج کی عمارت کی تعمیر کے لئے چالیس کنال اراضی خریدنے پر ایک خوبصورت ترین کالج بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ صوبے کی حکمرانی دوبارہ چارسدہ ، ہزارہ ، بنوں یا ڈی آئی خان منتقل نہ ہو سکے ۔
تازہ ترین