سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سول ڈیفنس، فائربریگیڈ سروس اور پنجاب ایمرجنسی سروس نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے حوالے 616عزاداروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ جلوس کے راستوں کی نگرانی کے فرائض انجام دئیے۔سول ڈیفنس کے 450رضاکاروں نے چیف وارڈن طاہرمجید کپور، ایڈیشنل چیف وارڈن چوہدری شاہ نواز اور ڈپٹی چیف وارڈن عبدالستار خان کی نگرانی جبکہ سیالکوٹ کینٹ میں ملک وحید اور مشتاق قادری کی سربراہی میں 28پکٹ پوائنٹ پر ڈیوٹی دی جبکہ ریسکیو کی39فرسٹ ایڈ ٹیمیں ، 172 ریسکیو سکاؤٹس،102ریسکیورز ،19ریسکیو فائروہیکلز اور ریسکیوایمبولینس کو مختلف روٹس پر تعینات کیا گیا۔سیالکوٹ کے مختلف مقامات جن میں ڈسکہ، سمبڑیال،پسرور،رتیاں سیداں، کھروٹہ سیداں،میانی، سیدانوالی،باجڑہ گڑھی،بھیڑ،گجرال اور سیالکوٹ شہر شامل ہیں میں9اور10محرم الحرام کو منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوںمیں شریک596عزاداران کوموقع پرفرسٹ ایڈ فراہم کی اور20عزاداران کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کیا گیا۔