مردان ( نمائندہ جنگ ) سکیورٹی ایکٹ کے تحت سرکاری سکولوں کی تین خواتین سربراہوں سمیت محکمہ تعلیم کے چار آفیسران کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ساڑو شاہ پولیس نے گورنمنٹ پرائمری سکول ہادی کلے کے ہیڈماسٹر زاہد اللہ کے علاوہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سردارکلے، گرلز پرائمری سکول غفار کلے اور گرلز مڈل سکول آدم خان کلے کی خواتین ہیڈ مسٹریس کے خلاف سکیورٹی کے دفعہ 12SVPکے خلاف مقدمہ درج کرلئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ سکولوں میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے تھے۔