• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج نے کشمیریوں کو مارچ اور نماز جمعہ کی ادائیگی روک دیا

Indian Forces Not Allowed Kashmiris To Pray Jummah Prayers
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل اٹھانوے دن سے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، بھارتی فورسز نے آج بھی کشمیری عوام کو جامعہ مسجد میں جمعے کی نماز ادا نہیں کرنے دی۔

سری نگر میں نہتے مظاہرین پر غاصب فوج نے چھروں، گولیوں اور آنسو گیس شیل کی بارش کر دی، درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے ۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر تمام پابندیوں کے باوجود ہزاروں لوگ گورنر ہاؤس تک مارچ کے لیے سڑکوں پرنکلے، شرکاء نے پاکستان اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستانی جھنڈے لہرائے۔

بھارتی فورسز نے طاقت کے استعمال سے مظاہرین کو گورنر ہاؤس جانے سے روک دیا، مارچ کے شرکا کو گورنر کو خط دینا تھا جس میں مسئلہ کشمیر کو استصواب رائے سے حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین