• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امریکا کی نائب وزیر خارجہ کیتھرین نوویلی نے گزشتہ شب وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وزیر خزانہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے واشنگٹن میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث اور آل پارٹیز کانفرنس کے باعث واشنگٹن کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ انہوں نے نوویلی کو انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے کم ترین ریٹ پر اجراء سمیت دیگر حالیہ مثبت اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔
تازہ ترین