فیصل آباد( خبر نگارخصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض احمد نے مرزا محمد امین کی رہائش گاہ پرکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال پر 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کر دیں گے۔ 30اکتوبر کو اسلام آباد میں تاحدنگاہ انسانی سر ہی نظر آئیں گے اوراس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک میاں نواز شریف خود کو احتساب کیلئے پیش نہ کر دیں یا مستعفی نہ ہوں۔ تحریک انصاف کے کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں۔ حکومت نےپارٹی کارکنوں کو روکا تو جگہ جگہ دھرنے دیں گے۔انہوں نےمزیدکہاکہ پانامہ لیکس وہ ہڈی ہے جو موجودہ حکمرانوں کے حلق میں اٹک چکی ہے اور اس پھندے سے شریف خاندان کی جان نہیں چھوٹے گی ۔