• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،محکمہ خوراک کے زیر اہتمام سیمینار کا اہتمام

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عالمی یوم خوراک منایاگیا ، ڈی سی او آفس گوجرانوالہ میں محکمہ خوراک کی جانب سے سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس میں انفارمیشن‘‘ زراعت‘ صحت ‘ سوشل ویلفیئر‘ محکمہ خوراک کے افسران اور اہلکاران بڑی تعداد میں شریک تھے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی گوجرانوالہ عتیق الرحمن نے سیمینار کی صدارت کی او ر خطاب  کیا،سیمینار میں ای ڈی او زراعت سردار محمد اکبر‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خاں‘ ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن طاہر محمود‘ ڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولر اظہر حسین‘ محکمہ زراعت کے ڈاکٹر اقرار خاں ‘ محکمہ صحت کے ڈاکٹر احسان اسد‘ ثنا ء اللہ راٹھور‘ این جی اوز اور پبلک اویئر نس سو سائٹی کے نمائندے عقیل مسعود بھی سیمینار میں شریک تھے ،سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمن نے کہا کہ پنجاب پیور فوڈ آرڈیننس اور پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ضلع بھر میں ڈی سی او گوجرانوالہ کی ہدایات کے مطابق عوام کو خالص و معیاری خوراک اور ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی کے لئے انتہائی موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین