• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو کے رہائشی کا اہل خانہ کے ہمراہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) دادو کے رہائشی مختار سولنگی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پولیس کی زیادتیوںکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نےالزام لگایا کہ کچھ روز قبل ان کا بھائی سے جھگڑا ہوا تھا،  پولیس نے بھائی کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایس ایس پی کو درخواست دینے پر انہیں تشدد کا نشانہ بناکر 80 ہزار روپے و دیگر اشیالوٹ لیں بعد ازاں ان کے دوسرے بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ پولیس کے خلاف کارروائی کرکے ان کے بھائی کو رہا کیا جائے۔ 
تازہ ترین