• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنی سے اغواء ہونیوالی لڑکی کا سرگودھا میں فروخت کئے جانے کا انکشاف

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے متنی کی رہائشی لڑکی کا سرگودھا میں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔متنی اضا خیل کی رہائشی خاتون بسم اللہ جانہ نے گزشتہ دنوں رپورٹ درج کراتے ہوئے متنی پولیس کو بتایاتھا کہ اس کے بیٹے اسد نے اپنی بیوی کی مدد سے اپنی دو بہنوں شکیلا اور سدہ کو اغواء کرکے چارسدہ میں حبس بے جامیں رکھا اور بعدازاں جعلی نکا ح ناموں کے ذریعے پنجاب میں ان کی شادی کرادی بعدازاں شکیلہ گھر پہنچ گئی جبکہ سدرہ تاحال غائب ہے پولیس کا کہناہے کہ سدرہ کو سرگودھا میں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ روز پولیس نے اس کی بازیابی کے لئے سرگودھا میں چھاپہ مارا تو معلوم ہوا کہ سدرہ کا شوہر سرگودھا پولیس کو بھی متعد د مقدمات میں مطلوب ہے تاہم گرفتاری سے بچنے کے لئے وہ سدرہ سمیت نامعلوم مقام پرمنتقل ہو گیا ہے ۔
تازہ ترین