• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری کالج ژوب میں لسانی تنظیم کی مداخلت برداشت نہیں‘جے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)ڈگری کالج ژوب میں ایک لسانی تنظیم کی جانب سے کلاسز میں رکاوٹ ڈالنا ناقابل برداشت ہے مذکورہ لسانی تنظیم پرنسپل سے اپنے غیر قانونی مطالبات منوانے کیلئے غیر دستوری اقدامات پر اتر آئی ہے پرامن تعلیمی ماحول میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے صوبائی کنوینر حافظ محمد اصغر حریری‘ ڈپٹی کنوینر فضل الرحمٰن‘ حافظ سید نور‘ نذیر احمد اور دیگر نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نام نہاد پشتون قوم پرست تنظیم نے کرپشن اور لوٹ مار کیلئے محکمہ تعلیم کو چوائس کیا لیکن درحقیقت زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اور جب سے مذکورہ قوم پرست تنظیم نے اقتدار سنبھالا ہے تب سے محکمہ تعلیم تنزلی کا شکار ہے اور جن تعلیمی اداروں کے سربراہان نے تعلیم دوست اقدامات اٹھائے ہیں آج انہیں وہ مختلف چینلز سے پریشرائز کررہے ہیں اور اپنے ان تنظیمی کارکنوں کے غیر قانونی اقدامات کو قانونی بنانے کیلئے غیر قانونی حربے استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج ژوب میں گزشتہ تین دن سے کلاسز بند ہیں اور طلباء پریشانی کا شکار ہیں تنظیم ڈگری کالج ژوب کے پرنسپل کو اپنے تعاون کا یقین دلاتی ہے پرنسپل کے قانونی اقدامات کی حمایت کرینگے۔
تازہ ترین