راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر محمد ظریف کے مطابق راولپنڈی بورڈ نے فرسٹ ائیر کے نتائج کی تیاری میں میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا ہے لیکن طلباء و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2016کی ری چیکنگ کے سلسلہ میں راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ امیدواران اپنے متعلقہ سربراہان ادارہ جات کے توسط سے جن پرچہ جات میں عدم مطمئن ہیں بغیر فیس کے بورڈ ہذا میں25 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، تجویز کردہ پرچہ جات برائے ری چیکنگ کے بارے میں سربراہ ادارہ معقول وجہ بھی لازمی تحریر کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ری چیکنگ فیس معافی کی درخواست بھی منسلک کریں گے۔ ان امیدواروں کے پرچہ جات بورڈ ہذا کی قائم کردہ ری چیکنگ کمیٹی بورڈ قوانین کے مطابق چیک کرے گی جس کے بعد متعلقہ تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان کو باقاعدہ مطلع کر دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں کسی بھی معلومات یا دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917, 051-5450918 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔