سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) منشیات اور شراب برآمد کرکے 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت فرمان علی سے ایک کلو250گرام چرس، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے شہباز سے5لٹر شراب، مزمل سے ایک کلو230گرام چرس اور افضال سے220گرام چرس اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے رفیق سے410گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔