• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل ٹیکسلا میں راولپنڈی اسلام آباد کی حدود کا تعین آج ہو گا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)تحصیل ٹیکسلا میں راولپنڈی اسلام آباد کی حدود کے تعین کیلئے آج ریونیو ڈیپارٹمنٹ سی ڈی اے اور محکمہ مال راولپنڈی کے حکام مشترکہ طور پر دورہ کرکے نشاندہی کریں گے۔اس حوالے سے سروے آف پاکستان کے نقشوں کو ناکافی قرار دیدیا گیا ہے اور دونوں محکموں نے ملکر ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکاماتٰ کی روشنی میں راولپنڈی اسلام آباد کی حدود کے تعین کیلئے پیر کو ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں اے ڈی سی آر راولپنڈی عارف رحیم،ڈسٹرکٹ آفیسر مائینزمحمد رمضان،ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری اعجاز،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ،راولپنڈی اور سی ڈی اے کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شامل تھے۔ادھر راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان حدود کے تعین کیلئے کام  ابھی تک کام مکمل نہیں ہوا ہے۔جڑواں شہروں کے درمیان راولپنڈی سائیڈ پر45مواضعات اور اسلام آباد سائیڈ پر گیارہ مواضعات پر کام جاری ہے۔راولپنڈی محکمہ مال نے ابھی تک 21مواضعات  کاکام مکمل کیا ہے۔اس میں چار مواضعات تحصیل ٹیکسلا کے ہیں۔جن کی ازسر نو نشاندہی آج ہوگی ۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے راولپنڈی اسلام آباد کی ریونیو حدود کے تعین کیلئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ 
تازہ ترین