• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ مودی کے بعد آرایس ایس کے نام

Rs Name After Modis In Credits Surgical Strike
بھارتی سرکار کےپاس مبینہ سرجیکل اسٹرائیک پر پارلیمنٹ میں بریفنگ کے لئے الفاظ نہیں ،لیکن اس ڈرامے کےاہم کردار فلاپ فلم پر خود کو شاباشی دے رہے ہیں۔اس بار وزیر دفاع منوہر پاریکر نے سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ آر ایس ایس کو دے دیا۔

دعووں کی پوٹلی بھری ہوئی ہے،لیکن ثبوت کی ہانڈی خالی ہے،وزیر اعظم مودی کے گلے میں ہار ڈالنے کے بعد اب کی بار وزیر دفاع منوہر پاریکر نے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈرامے کا کریڈٹ بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو دے دیا۔

احمدآباد میں ایک یونیورسٹی میں خطاب کے دوران بولے،سرجیکل اسٹرائیک کے پیچھے کہیں نہ کہیں آر ایس ایس کی تعلیم ہے، جس کی بدولت ہی یہ اسٹرائیک ممکن ہو پائی۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی کا تعلق گاندھی کی زمین سےاور میرا گوا سے ہے، شاید اسی لئے آر ایس ایس کی بنیادی تعلیم سے ہی سرجیکل اسٹرائیک ممکن ہو سکا۔

ادھراپوزیشن جماعت کانگریس نے پاریکر نے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،پارٹی ترجمان سنجے جھا نے کہا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ مودی حکومت کے اہم فیصلے ناگپور میں لئے جاتے ہیں۔

وزیر دفاع سرعام بتا رہے ہیں کہ آر ایس ایس ہی ہندوستان کی حکومت کو چلا رہی ہے ، جہاں پر مودی کٹھ پتلی کی طرح ہیں۔
تازہ ترین